راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جون 2015 15:19

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3 جون 2015 ء) : کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے کچھ دیر پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا ہے . عدالت کا کہنا تھا کہ کہ کرنسی مسگلنگ ایک سنگین جرم ہے اور ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں لہٰذا ضمانت نہیں دی جا سکتی. واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :