زمبابوے کا دورہ پاکستان انتہائی کامیا ب رہا،سری لنکا کو دورے پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں:شہریار خان
بدھ 3 جون 2015 16:14
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا اور امید ہے کہ یہ دیگر غیر ملکی ٹیموں کی آمد کے سلسلے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کر نے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی جانب سے پاکستان کا دورہ کر نا خوش آئند ہے اور اس سیریز کا کامیاب انعقاد ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا،وہ اپنی حکومت کے انکار کے باوجود پاکستان آئے جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کی سکیورٹی کے پیش نظر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تھا اور وہ خود بھی کئی مرتبہ ٹریفک جام میں پھنسے تاہم جب لوگوں کو پتہ چلا کہ یہ سکیورٹی زمبابوے کی ٹیم کے لیے ہے تو انہوں نے اسے برداشت کیا۔(جاری ہے)
شہریار خان کے مطابق وہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنے ملک واپسی پر پاکستان میں اپنے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تعریف کی اور اس کے ساتھ ساتھ وہ میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کی شاندار کوریج کی۔
چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ نے انتہائی گرمی کے باوجود سٹیڈ یم آکر دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا جو انتہائی خوش آئند ہے، سری لنکا کے وفد نے بھی آخری ون ڈے دیکھا اور کہا کہ انہوں نے ایسا ماحول کہیں نہیں دیکھا،خواہش ہے کہ سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے لیکن اس کے لیے انہیں مجبور نہیں کر سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.