زمبابوین کھلاڑیوں کو جتنی سیکیورٹی دی گئی امریکی صدر باراک اومابا کو بھی نہیں دی جاتی، زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد دیگر ٹیموں کی سوچ تبدیل ہورہی ہے‘ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان رمیز راجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 جون 2015 17:31

زمبابوین کھلاڑیوں کو جتنی سیکیورٹی دی گئی امریکی صدر باراک اومابا ..

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر زمبابوین کھلاڑیوں کو جس طرح سیکیورٹی دی گئی اس طرح کی سیکیورٹی امریکی صدر باراک اومابا کو بھی نہیں دی جاتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے کامیاب دورے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے اتنا زبردست ماحول کبھی نہیں دیکھا جو پاک زمبابوے سیریز میں تھا ، ہوم سیریز کے موقع پر شائقین کا جوش و خروش ماضی سے کہیں زیادہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد دیگر ٹیموں کی سوچ تبدیل ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :