گیل کے چھکے پر ایک شائق نے دریا میں چھلانگ لگا کر گیند تلاش کر لی

کرس گیل نے نہ صرف ان کے اس جوش وخروش کو سراہا بلکہ انھیں اس گیند پر اپنے سائن بھی کردیئے

بدھ 3 جون 2015 17:34

گیل کے چھکے پر ایک شائق نے دریا میں چھلانگ لگا کر گیند تلاش کر لی

ٹاؤنٹن((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)) کاؤئنٹی ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں سمرسٹ کے بیٹسمین کرس گیل کے چھکے پر گیند حاصل کرنیکیلئے ایک شائق مارٹن بلوک نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

کینٹ کے خلاف میچ میں گیل نے آخری گیند پر زوردار چھکا جڑا جس پر گیند قریب سے گزرنے والے دریائے ٹون میں چلی گئی، گراؤنڈ میں ہی موجود مارٹن نے جب گیند کو دریا میں جاتے دیکھا تو وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور پانی میں کود گئے، وہ گیند کو وہاں سے نکال بھی لائے۔ کرس گیل نے نہ صرف ان کے اس جوش وخروش کو سراہا بلکہ انھیں اس گیند پر اپنے سائن بھی کردیئے۔