Live Updates

تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے : وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی بدھ 3 جون 2015 19:58

تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام بنانے ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جون 2015 ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی جیت کا یقین تھا لہذا انہیں دھاندلی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔انتخابات کے موقع پر ہونے والی بے ضابتگیوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ جہاں جہاں گڑ بڑ ہوئی ہے صوبائی حکومت وہاں دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری امن و امان کی تھی نہ کہ الیکشن کروانے کی، خیبر پختونخواہ میں سب سسٹم کے تحت چلتا ہے جس میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

اے این پی کے رہنما میاں افتخار کی گرفتاری کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی گرفتاری کا ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔ یہ معاملہ پولیس کا ہے اور وہ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ میاں افتخار کو پولیس کی جانب سے ان کی جان بچانے کیلئے ہی گرفتار کیا گیا تھا نہ کہ کسی سیاسی انتقام کے تحت ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات