نوشہرہ،جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل سمیت دو افراد گرفتار

بدھ 3 جون 2015 20:29

نوشہرہ،جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل سمیت دو ..

نوشہرہ۔03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء )جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل سمیت دو افراد گرفتار،بیٹے کو اپنے والد سے قبل فوت قرار دیکر جعلی انتقال کیاگیا اور اصل حقدارن کو ان کے حق سے محروم رکھاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد طیب سرکل افیسر انٹی کرپشن نوشہرہ نے اپنے دفترمیں صحافیوں کوتفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسمات روزینہ بیوہ منور خان ساکن محب بانڈہ نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن نوابزادہ ضیا ء اللہ طورواور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید خان کو تحریری درخواست ارسال کی تھی کہ میرے دیوران لیاقت خان ، غازی خان پسران گل زمان ساکنان محب بانڈہ نے سیکرٹری یونین کونسل محب بانڈہ شہزاد غفار سے ساز باز کرکے ان کے شوہر منورخان کواپنے والد گل زمان سے پہلے فوت شدہ ظاہر کرکے ان کے شوہر کا غلط فوت شدہ سرٹیفکیٹ بنوایا۔

اور جعلی وراثت انتقال کے زریعے سائلہ اوران کے بچوں کوان کے جائز حق سے محروم کیاگیا۔محمد طیب نے کہا کہ سائلہ کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے یہ بات سچ ثابت ہوئی۔ چنانچہ ملزمان شہزاد غفار سیکرٹری یونین کونسل محب بانڈہ او ر لیاقت خان ولد گل زمان کوگرفتار کرلیاگیا۔