سپریم کورٹ نے این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا

بدھ 3 جون 2015 20:48

سپریم کورٹ نے این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔بدھ کو یہاں سپریم کورٹ نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 162 میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو معطل کردیاجس کے بعد حسن نواز کی رکنیت بحال ہوگئی ۔

واضح رہے کہ حاجی ایوب نے چیچہ وطنی سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار رائے حسن نواز کے خلاف اثاثے چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں 5 جولائی کو دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔