عالمی بینک کی پاکستان میں قدرتی آفات کے مقابلے کیلئے 12کروڑ 50لاکھ ڈالر سستا قرضہ فراہم کرنے کی منظوری

بدھ 3 جون 2015 21:03

عالمی بینک کی پاکستان میں قدرتی آفات کے مقابلے کیلئے 12کروڑ 50لاکھ ڈالر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) عالمی بینک نے پاکستان میں قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے 12کروڑ 50لاکھ ڈالر سستا قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان رشید بن مسعود نے کہا کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستان میں سیلاب، زلزلے، طوفان، قحط سالی اور سونامی کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت کی سوچ پیدا کرنے کیلئے اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالی سال سے قدرتی آفات کا سامنا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان مذکورہ قرضہ 30میں معمولی شرح سود کے ساتھ عالمی بینک کو قسطوں میں واپس کرے گی۔