مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا،مودی سرکار کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو 47 روپے سے 378 روپے تک کے امدادی چیک ،دنیا کو بھارت کے دل میں کشمیریوں کے دردکاپتہ چل گیا
بدھ 3 جون 2015 21:39
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا،مودی سرکار نے گزشتہ برس سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو 47 روپے سے 378 روپے تک کے امدادی چیک تقسیم کرکے دنیا کو بتادیا کہ بھارت کے دل میں کشمیریوں کا کتنا درد ہے۔ کشمیریوں کے لئے بولے تھے بڑے بڑے بول،لیکن کھل گیا ڈھول کا پول۔ بدھ کو میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ مقبوضہ کشمیرکا ڈرامائی دورہ کیا۔
بغل میں چھری رکھنے والوں نے کشمیریوں سے میٹھی میٹھی باتیں کیں،ہمدردی جتائی اورمتاثرین سے امداد کے وعدے بھی کئے،لیکن جب وعدہ وفا کرنے کا وقت آیا تو مودی سرکار کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔یہ چہرہ کسی اور نے نہیں بلکہ بھارتی میڈیا نے خود دکھایا۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے کسانوں کو سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی فصلوں کے ہرجانے کے طورپر جو25 امدادی چیک دئے گئے ہیں وہ کم سے کم47 روپے اور زیادہ سے زیادہ 378روپے کے ہیں۔
ان چیکس کو دیکھ کر کسانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے گاؤں سرورا کے متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب ان کا سب کچھ بہا لے گیا، ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔ وہ مودی سرکار کی جانب سے بڑی امداد کی توقع کر رہے تھے ،لیکن انہوں نے امداد کے نام پر47،50 ،94،92 اور 100 روپے کے چیک دے کران کی بے عزتی کی ہے اور ان کی غربت کا مذاق اڑایا ہے،وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس رویے کیخلاف سخت احتجاج کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.