مسلم لیگ (ن) کی سکھر میں تنظیم سازی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، خورشید احمد میرانی

بدھ 3 جون 2015 21:44

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے ترجمان خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور صوبائی قیادت کی ہدایت پر ضلع سکھر میں یونین کونسل , تعلقوں اور لیڈیز ونگ , لیبرونگ , یوتھ ونگ , ڈاکٹر ونگ کی تنظیم سازی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا تنظیم سازی نگرانی نو منتخب صدر امام الدین کھوسو , جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال , سینئر نائب صدر اعظم خان , حاجی گلزار دیگر کررہے ہیں اور سینئر کارکنوں سے مشاور ت کے بعد قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جارہا ہے جو مسلم لیگ ن کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے خورشید میرانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ڈارننگ روم کی سیاست کرنے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے محنتی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قائد میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ سندھ میں تنظیم سازی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے مسلم لیگ ن ضلع کے صدر امام الدین کھوسو نے ریاض احمد آرائیں کو ڈسٹرکٹ سکھر لائرز فورم کا صدر اور ایڈوکیٹ ظفر عیدن منگی کو جنرل سیکرٹری نامزد کرکے رپورٹ صوبائی صدر اسماعیل راہو کو ارسال کردی جلدنو ٹیفکشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :