سکھر،حضرت شہید میاں آدم شاہ کلہوڑو کا سالانہ عرس 13 جون کو منعقد ہو گا

بدھ 3 جون 2015 21:44

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) حضرت شہید میاں آدم شاہ کلہوڑو کا سالانہ عرس 13 جون کو منایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر سکھر نے عرس انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس03 جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفتر کے مطابق حضرت شہید آدم شاہ کلہوڑو کا سالانہ عرس مبارک 13 جون کو ہوگا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے اجلاس 05جون 2015کو دوپہر 2بجے ڈپٹی کمشنرسکھرآفس کے کانفرنس ہال میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں حضرت شہید میاں آدم شاہ کلہوڑوکے سالانہ عرس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :