شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

تیری بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے آج کی رات عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما،الطاف حسین کی دعا

بدھ 3 جون 2015 22:26

شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اﷲ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیر ی بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما ،نمازیوں کی نمازیں قبول کر اور جتنے بھی لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ہے اسے قبول اور اس کے پڑھنے میں دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہیں انہیں معاف فرما دے، یا اﷲ جتنے بھی مسلمان دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ، ان کے تمام گناہوں کو معاف فرما اور سوگواران کو صبر وجمیل کی توفیق دے ۔

الطاف حسین نے دعا کی کہ اے اﷲ بے روز گاروں کو روزگار عطا کر، بے سہا را کو سہار ا دے ،بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا کر،جتنی بھی لڑکیاں شادی کے قابل ہیں اے اﷲ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کر دے،جتنے بھی بیمار ہیں انہیں جلد صحتیاب کر ، جتنے بھی مسلمان پریشنان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کر دے ، مسلمانوں کو ہر برائی سے دور رکھ اور تمام مسلمانوں کو ہرناگہانی آفت سے محفوظ رکھ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے دعا کی کہ الے اﷲ پاک افواج کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کر دے، ضرب عضب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کے بلنددرجات عطا فرمادے اور ان کے سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی وبقاء،ترقی،خوشحالی اور ملک کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کی بھی دعا کی ۔

الطاف حسین نے اپنے والد نذیر حسین مرحوم،والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ اور شہید ناصر حسین وعارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور شہید چیرمین عظیم احمد طارق سمیت تما م حق پرست شہداء کے بلند درجات، لاپتہ کارکنا ن کی بازیابی، اسیر و کی جلد رہائی اورتحریک کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی ۔