اسلام آباد : نئے پارلیمانی سال کا آغاز، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 جون 2015 10:45

اسلام آباد : نئے پارلیمانی سال کا آغاز، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جون 2015 ء) : نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا جس میں صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تمام غیرملکی سفیروں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔مشترکہ اجلاس کے موقع پر پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار ڈیوٹی دیں گے. واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کا اپرلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :