ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کی کلائی پر موجود قیمتی گھڑی مرکز نگاہ بن گئی

جمعرات 4 جون 2015 11:18

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کی کلائی پر موجود قیمتی گھڑی مرکز نگاہ ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) سپین کے ٹینس پلیئر رافیل نڈال کی کلائی پر موجود قیمتی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ وہ فرنچ اوپن میں تقریباً پانچ کروڑ روپے مالیت کی گھڑی پہن کر میچوں حصہ لے رہے ہیں جس کے صرف 50 پیس سوئس واچ کمپنی نے تیار کئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی بیش قیمت گھڑ ی پر سوشل میڈیا میں بھی بحث چھڑ گئی ہے جو کاربن اور نادر دھاتوں سے تیار کی گئی ہے اور اس میں ٹائٹینیم کے سکرو لگائے گئے ہیں۔ رافیل نڈال قیمتی گھڑی کو اپنے لئے لازم و ملزوم سمجھتے ہیں اور میچوں کے دوران وقت پر نگاہ رکھنے کیلئے اہم خیال کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :