دنیا کے بڑے مجرموں کی فہرست میں بھارتی وزیراعظم ’نریندرا مودی ‘ کی تصویر شامل

جمعرات 4 جون 2015 11:30

دنیا کے بڑے مجرموں کی فہرست میں بھارتی وزیراعظم ’نریندرا مودی ‘ کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون2015ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرچ انجن گوگل پر دنیا کے دس سب سے بڑے مجرموں کی تلاش کی جائے تو اس میں بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کی تصویر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین کے نزدیک دنیا کے 10 سب سے بڑے مجرموں کی تلاش کے نتائج میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تصویر آنا ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

تاہم مجرموں کی فہرست میں نریندرا مودی کی تصویر کا آنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ''ٹاپ ٹرینڈ'' بن گیا ہے۔ ٹویٹر کے صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ایک صارف مالویکا کپور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے گوگل پر سخت غصہ ہے کہ اس نے ہمارے ''پردھان منتری'' کی تصویر دنیا کے سب سے بڑے مجرموں میں شامل کر دی لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ نریندرا مودی یہ نہ کہہ دیں کہ یہ ہمارے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف پریانکا نے اس پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ سرچ انجن گوگل نے ہمارے وزیراعظم کی تصویر مجرموں کی فہرست میں شامل کر دی ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر گوگل! ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم مودی کریمنل ہیں لیکن اس بات کو اتنا نہ اچھالا جائے۔ شاہ نامی صارف نے بھی طنزیہ لکھا کہ میں فہرست میں موجود باقی 9 افراد سے واقف نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :