برازیلین لیجنڈ پیلے نے فٹ بال کی دنیا میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 4 جون 2015 11:58

برازیلین لیجنڈ پیلے نے فٹ بال کی دنیا میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر ..

ہوانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) فیفا میں کرپشن سکینڈلز اور اس کے نتیجے میں نومنتخب صدر سیپ بلاٹرکے مستعفی ہونے پر برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے نے کہا ہے کہ فٹ بال کی دنیا میں جنگ ختم ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان دنوں اپنے پرانے کلب نیو یارک کاسموس کے ساتھ کیوبا میں موجود پیلے نے برطانوی نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فٹ بال لوگوں کو متحد کرے ، لہٰذا جنگ بند کی جائے ۔

ان کا یہی موقف ہے کیونکہ فٹ بال کا کھیل لوگوں کو ایک کرتا ہے ۔ ان کا کرپشن کے معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ۔ 74 سالہ لیجنڈ کے مطابق حالیہ کچھ سال میں سامنے آنے والے کرپشن سکینڈلز کو ختم کرنے کیلئے فیفا میں تبدیلیوں کا وقت آ گیا ہے۔زندگی میں سب بدل جاتا ہے ، فٹبال بھی بدل گئی ہے ۔کسی بھی چیز کو آرگنائز کرنے کیلئے ایماندار افراد کا ہونا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :