بھارت کے 10بڑے مجرموں میں وزیر اعظم مودی کی تصویر بھی شامل ‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 4 جون 2015 12:16

بھارت کے 10بڑے مجرموں میں وزیر اعظم مودی کی تصویر بھی شامل ‘ سوشل میڈیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سرچ انجن گوگل پر بھارت کے 10بڑے مجرموں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس بارے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل پر اگر ٹاپ ٹین انڈین کرمنلز لکھ کر سرچ کریں تو بھارت کے10 بڑے مجرموں میں سب سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر آتی ہیں اس صورت حال نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی اور مودی کے حامی اور مخالفین اپنا اپنا موقف بیان کر رہے ہیں سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا کہ دم ہے تو گوگل پر بھی پابندی لگاؤ، جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی حسیبہ امین نے لکھا کہ ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں پر انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولے گا-

متعلقہ عنوان :