انوشکا نے میری وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے ، ویرات کوہلی کا انکشاف

جمعرات 4 جون 2015 12:28

انوشکا نے میری وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے ، ویرات ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم سٹار دوست انوشکا شرما نے ان کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے ۔ 26 سالہ کوہلی کا کہنا تھا ہ انوشکا کو پہلے اس کھیل کاکوئی شوق نہیں تھا مگر اب وہ اسے سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، فلمسٹار ان سے مختلف چیزوں کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ فلاں ٹائم پر ان کے ذہن میں کیا چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

انوشکا دراصل ان کی نفسیات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں اور ان کے لیے بھی ان سے دوستی کافی فائدہ مند ہے۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر آف دی فیلڈ بھی کھیل میں ہی الجھا رہتا ہے لیکن انوشکا سے دوستی کی وجہ سے وہ ان کی دوسری چیزوں میں بھی دلچسپی لینے لگے ہیں ، کوہلی نے مزید کہا کہ وہ بھی انوشکا سے ان کے فلمی کیریئر پر بات کرتے اور ان کے کام کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :