طاہر جبار اپنے انگلش گانے کی ویڈیو شوٹنگ لاہو راور قلعہ روہتاس میں کرینگے

جمعرات 4 جون 2015 12:33

طاہر جبار اپنے انگلش گانے کی ویڈیو شوٹنگ لاہو راور قلعہ روہتاس میں ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) ڈائریکٹر، رائٹر و گلوکار طاہر جبار اپنے انگلش گانے کی ویڈیو شوٹنگ لاہو راور قلعہ روہتاس میں کرینگے ۔ شوٹنگ میں 15ماڈل حصہ لیں گے جس میں نیناں علی ،ریحان ،سہیل ،مومل ،کرن ،سلمان ،بابر ،ثناء علی ،زارا ملک سمیت دیگر شامل ہونگے ۔اس حوالے سے طاہرجبار نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔

(جاری ہے)

2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے انگلش گانے کے ذریعے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور اسلام دشمن مغربی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے اور اس کا مقصدیہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیاجائے اور ان میں اتحاد پید اکر کے اسلا م کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے جس سے مغربی قوتیں خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انگلش زبان میں گانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پرا من ملک ہے جو پوری دنیا میں امن اوراسلامتی کا خواہش مند ہے ۔ اس ویڈیو گانے کے ڈائریکٹر کے فرائض بھی طاہر جبار انجام دے رہے ہیں اور اس کو مکمل کرنے کے بعد اس کوسوشل میڈیا پرپوری دنیامیں اپ لو ڈکردیاجائے گا ۔