نائیجیریا کی فوج8 ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جمعرات 4 جون 2015 12:41

نائیجیریا کی فوج8 ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ بوکوحرام سے برسرپیکار نائجیریا کی فوج قریب آٹھ ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی فوج کے اعلیٰ افسران پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ فوجی افسران قتل عام یا کم از کم زندگیوں کے تحفظ میں ناکامی کے ملزم ہیں اور ان معاملات کی تفتیش کی جانا چاہیے۔ اس عالمی ادارے نے نائجیریا کے نئے صدر محمد بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :