کاؤنٹی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ ، لیسٹر شائر کی تین سال بعد کامیابی

جمعرات 4 جون 2015 13:13

کاؤنٹی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ ، لیسٹر شائر کی تین سال بعد کامیابی

لیسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) لیسٹر شائر نے تین سال بعد پہلی مرتبہ چار روزہ میچ جیت لیا۔ کاؤنٹی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ میں لیسٹر شائر نے ایسیکس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مذکور ہ ٹیم نے ستمبر 2012ء میں گلوسیسٹر شائر کو قابو کیا تھا جس کے بعد وہ 37 میچوں سے فتح کے ذائقے سے محروم تھی ۔