بھارت اور آسٹریلیاکو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے :ظہیر عباس

جمعرات 4 جون 2015 13:15

بھارت اور آسٹریلیاکو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے :ظہیر عباس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے نامزد ظہیر عباس نے زمبابوے کے دورے کے بعد بھارت ، آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تسلسل کے لئے اپنا رول ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمبابوے کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا پاکستان بھارت ، آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دینے اور انٹرنیشنل سیریز کے احسن انتظامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اب بڑی ٹیموں کو بھی ہمت کرنی ہو گی۔ بارباڈوس میں بائیس مئی کو آئی سی سی کا اجلاس ہو گا اور منظوری کی صورت میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس یکم جولائی سے ایک سال کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی باقاعدہ صدارت سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :