سیپ بلاٹر کے اچانک مستعفی ہونے پر عالمی فٹبال کیلئے بہترین راستہ تلاش کیاجائے ، ایشین فٹبال کنفیڈریشن

جمعرات 4 جون 2015 13:16

سیپ بلاٹر کے اچانک مستعفی ہونے پر عالمی فٹبال کیلئے بہترین راستہ تلاش ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) ایشےئن فٹبال کنفیڈریشن(اے ایف سی) نے بدھ کے روز اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فیفا صدر سیپ بلاٹر کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد عالمی فٹبال کیلئے بہترین راستہ تلاش کرنے میں مدد کی جائے گی۔ایک مختصر بیان میں ایشیاء کی فٹبال گورننگ باڈی جو کہ بلاٹر کی اہم اتحادی رہی ہے نے کہا کہ اس نے ان کے مستعفی ہونے کے ارادے کو نوٹ کیاہے،تاہم اس معاملے پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ اے ایف سی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی ممبر ایسوسی ایشن اور ساتھی کنفیڈریشن کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ فیفا اور عالمی فٹبال کیلئے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ تلاش کیا جاسکے۔بلاٹر نے منگل کے روز فیفا کے صدر کے طور پر استعفی دے دیاتھا،جیسا کہ امریکی اور سوےئز کرپشن تحقیقات کے معاملے پر ان پر دباؤ بڑھ رہا تھا،جو کہ مشبہ رشوت 2018ء اور2022ء کے عالمی کپس کی روس اور قطر کو میزبانی دئیے جانے کے معاملے پر سوالات کے حوالے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :