آل سٹار کوارٹر بیک کیم نیوٹن نے کیرولینا پینتھرز کے ساتھ کئی ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کی مدت میں پانچ سال کی توسیع کردی

جمعرات 4 جون 2015 13:18

آل سٹار کوارٹر بیک کیم نیوٹن نے کیرولینا پینتھرز کے ساتھ کئی ملین ڈالر ..

چارلوٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) آل سٹار کوارٹر بیک کیم نیوٹن نے کیرولینا پینتھرز کے ساتھ کئی ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کی مدت میں پانچ سال کی توسیع پر دستخط کردیئے ہیں ، اس کا اعلان نیشنل لیگ کلب نے گزشتہ روز کیا ہے ۔امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ 103.8ملین ڈالر مالیت کا ہے اور اس میں تحفظ شدہ رقم کی صورت میں 60ملین ڈالر بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پینتھر کے جنرل منیجرز گیووجیٹل مین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کیم ہمارا فرنچائز کوارٹر بیک ہے ، ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ اس نے معاہدے میں توسیع پر دستخط کردیئے ہیں ۔نیوٹن نے 7-8-1کے ریکارڈکے باوجود پینتھر کی این ایف سی ساؤتھ کے مسلسل دوسرے ٹائٹل کے حصول میں قیادت کی ہے اور گزشتہ سیزن میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ٹیم کی ان کے پہلے پلے آف میں رہنمائی کی ہے ۔ ‘

متعلقہ عنوان :