برازیلےئن فٹبال کے عظیم کھلاڑی زیکو کا فیفا صدارتی الیکشن لڑنے پر غور

جمعرات 4 جون 2015 13:20

برازیلےئن فٹبال کے عظیم کھلاڑی زیکو کا فیفا صدارتی الیکشن لڑنے پر غور

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) برازیلےئن فٹبال کے عظیم کھلاڑی زیکوسپ بلاٹر کے مستعفی ہونے کے بعد فیفا کی صدارت کیلئے سامنے آنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

62سالہ کھلاڑی جو برازیل کے تین ورلڈ کپ فائنل کھیل چکے ہیں،تاہم کسی میں کامیابی حاصل نہیں کی، اپنے فیس بک پیج پر انہوں نے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں میری زندگی ہمیشہ فٹبال سے منسلک رہی ہے،یہ ایک جذبہ ہے جسے میں نے ہمیشہ سنجیدہ لیا ہے اور برازیل اور دیگر ممالک میں احترام پایا جاتا ہے،میرے خیال میں فٹبال سیاست سے پہلے آتا ہے،میری ابھی تک کوئی سپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اگر یہ کھلا الیکشن ہوا تو میں امیدوار ہوسکتا ہوں،

متعلقہ عنوان :