جیہان مبارک پاکستان سے سیریز میں سری لنکا کے لیے سرمایہ ثابت ہوں گے ، جونٹی رہوڈز

جمعرات 4 جون 2015 13:20

جیہان مبارک پاکستان سے سیریز میں سری لنکا کے لیے سرمایہ ثابت ہوں گے ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) سابق جنوبی افریقی بیٹسمین جونٹی رہوڈز نے کہا ہے کہ جیہان مبارک پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کیلئے سرمایہ ثابت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جہان مبارک ٹیسٹ کرکٹ میں گلی پوزیشن اور بیک وارڈ پوائنٹ ایریا میں کافی معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹ سری لنکا نے ٹیم کی فیلڈنگ بہتر بنانے کیلئے جونٹی رہوڈز کی دس دن کیلئے خدمات حاصل کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :