کپتان مصباح الحق سری لنکا کو شکست دینے کیلئے پر عزم

جمعرات 4 جون 2015 13:21

کپتان مصباح الحق سری لنکا کو شکست دینے کیلئے پر عزم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کپتان مصباح الحق اور کم بیک کرنیوالے اوپنر احمد شہزاد نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میں شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ سابق کرکٹرز انضمام الحق اور عامر سہیل نے دورے کو ٹف قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

باغ جناح لاہور میں مسلم جمخانہ کے سالانہ فیسٹیول میچ کے موقع پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا حالیہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلی دو سیریز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس بار باؤلنگ اور بیٹنگ فارم میں ہے،کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی طرح شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیں گے۔سابق کپتان انضمام الحق اور عامر سہیل کے مطابق دورہ سری لنکا چیلنج سے کم نہیں،کنڈیشنز پاکستان سے مماثلت رکھتی ہیں،قومی کرکٹرز پورے پوٹینشل سے کھیل کر کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔سابق کرکٹرز کی رائے میں سری لنکن اپنی سرزمین پر ہمیشہ ٹف حریف ثابت ہوتے ہیں تاہم انہیں زیر کرنے کیلئے قومی شاہینوں کو متحد ہو کر کھیلنا ہوگا۔ ‘

متعلقہ عنوان :