پاک زمبابوے سیریز میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی بھی متاثر

جمعرات 4 جون 2015 13:54

پاک زمبابوے سیریز میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی بھی متاثر

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے پاک زمبابوے سیریز کے کامیاب انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف پہلاقدم قرار دیتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور پاکستان زمبابوے کی سیریز کے کامیاب انعقاد خوشی کا باعث ہے جمعرات کو اپنے جاری بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے پاک زمبابوے سیریز کے کامیاب انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف پہلاقدم قرار دیتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور پاکستان زمبابوے کی سیریز کے کامیاب انعقاد خوشی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں۔ پاک زمبابوے میچوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت اور جنون کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی جو اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کے انعقاد اور کرکٹ کی بہتری کے لئے دعا گو ہیں۔