پریا نکا چوپڑا”گنگا جل 2“ میں پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

جمعرات 4 جون 2015 15:58

پریا نکا چوپڑا”گنگا جل 2“ میں پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی نئی فلم ”گنگا جل 2“ کو کرپشن ، لینڈ مافیا سمیت ملک کو درپیش دیگر مسائل سے ا?گاہ کرنیوالی فلم قرار دیدیا ہے ”گنگا جل 2“ 2003 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم گنگا جل کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

جس میں وہ خاتون پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ ”گنگا جل 2“ میں میرا کردار ایک پولیس افسر کا ہے اور میں اس میں وہی کررہی ہوں جو اجے دیوگن فلم کے پہلے حصے میں کرچکے ہیں یہ کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں دکھائے جانے والے حالات اور ملک کو درپیش مسائل کی وجہ سے انتہائی اہم فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :