اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 جون 2015 16:35

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 04 جون 2015 ء) : لاہور میں کامیاب میٹرو بس منصوبے کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا آغاز کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا موجود ہیں ، اس موقع پر حاضرین تقریب کو ایک ڈاکو مینٹری ملاحظہ کروائی گئی جس میں میٹرو بس کی تکمیل کا عمل کچھ منٹوں میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا .

وزیر اعظم نواز شریف نے میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا جبکہ کچھ دیر بعد تقریب سے خطاب کریں گے اور میٹروبس میں مختصر سفر بھی کریں گے. اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے پر 44 ارب روپے کی لاگت آئی ہے . راولپنڈی میں میٹرو بس کے 10 جبکہ اسلام آباد میں 14 سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ میٹرو بس 23 کلو میٹر کا روٹ طے کرے گی.

متعلقہ عنوان :