فیفا رینکنگ، بیلجیئم نے ارجنٹائن سے دوسری پوزیشن چھین لی ، پاکستان کا 170 واں نمبر

جمعرات 4 جون 2015 18:02

فیفا رینکنگ، بیلجیئم نے ارجنٹائن سے دوسری پوزیشن چھین لی ، پاکستان ..

پیرس ۔ 04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیلجیئم نے ارجنٹائن سے دوسری پوزیشن چھین لی، فرانس بھی ایک درجہ ترقی پاکر ساتھ نویں نمبر پر آگیا ہے۔ عالمی چیمپئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان بھی تین درجے بہتری کے ساتھ 170 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیفا نے گزشتہ روز عالمی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی کی 1775 پوائنٹس کے ساتھ حکمرانی قائم ہے۔ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم ارجنٹائن کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بیلجیئم ایک درجہ ترقی پاکر 1509 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ کولمبیا چوتھے، برازیل پانچویں، ہالینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، یوروگوئے آٹھویں، فرانس نویں اور سپین دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی بھی تین درجے ترقی ہوئی ہے اور اس نے170 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارت 141 ویں، افغانستان 151 ویں اور بنگلہ دیش 116 ویں پوزیشن پر ہے۔

متعلقہ عنوان :