چین کا پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان

جمعرات 4 جون 2015 18:06

چین کا پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد ۔ 04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) چین نے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ایسی کوششیں جوہری عدم پھیلاؤ کو مزید موثر بنانے میں مدد گار ثابت ہونگی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان چن ینگ نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء“ کی طرف سے اس سوال کہ چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) میں شمولیت کیلئے پاکستان کی کوششوں کو کس انداز سے دیکھتا ہے ،کہا کہ ہم اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعلقات کار کو مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین این ایس جی میں شرکت کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہے اور اس نے جوہری عدم پھیلاؤ کی عالمی تنظیم میں شامل ہوکر اس مقصد کیلئے کام کرنے کے حوالہ سے اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ این ایس جی جوہری عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں کا ایک اہم جزو ہے اور عالمی برادری کا اس بات پر طویل عرصہ سے اتفاق ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ( ای پی ٹی) ان کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

این پی ٹی کے حوالہ سے حالیہ نویں جائزہ اجلاس میں بھی اس اتفاق رائے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے این ایس جی نے این پی ٹی پر دستخط کو گروپ کی رکنیت کیلئے اہم ترین معیار تصورکیا ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ بعض ایسے ممالک جنہوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے، نے بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہارکیا ہے جس کے نتیجہ میں عالمی برادری کے سامنے یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا ایسے ممالک این ایس جی میں شامل ہونے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں۔

چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ این ایس جی کے رکن ممالک متعلقہ قواعد کی روشنی میں نئے ممالک کو رکنیت کے معاملہ پر تفصیلی بحث کریں تاکہ اس سلسلہ میں اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس ارجنٹائن میں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :