بلوچستان کی کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر نے مسلح جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 19:08

بلوچستان کی کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر نے مسلح جدوجہد سے علیحدگی ..
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) بلوچستان کی کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر نے مسلح جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے بلوچ فراری کمانڈر ولی قلاتی نے ہتھیار ڈالتے ہوئے مسلح جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں نوابزادہ جنگیز مری اور طارق حسین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ولی قلاتی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہیں احساس ہوگیا ہے کہ آزادی کا نعرہ محظ ایک ڈرامہ تھا۔ اس موقع پر طارق حسین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ شدت پسندوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔ جبکہ نوابزادہ جنگیز مری کا کہنا تھا کہ لوگ ترقی کررہے ہیں اور ہمارے لوگ خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فراریوں کا قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :