برطانیہ میں بھی دھاندلی کے چرچے ، لیبر پارٹی کے کونسلر عضر علی خان کی جیت کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 20:14

برطانیہ میں بھی دھاندلی کے چرچے ، لیبر پارٹی کے کونسلر عضر علی خان کی ..

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) نومنتخب کونسلر عضر علی خان کی جیت کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بھی دھاندلی کے چرچے بلند ہونے لگے ہیں۔ ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں برمنگھم سے منتخب ہونے والے لیبر پارٹی کے کونسلر عضر علی خان کی جیت کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لیبر کونسلر عضر علی خان نے 78 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ عضر علی خان کیخلاف شکست خوردہ امیدوار شمس الرحمان نے نتائج کالعدم دینے کی درخواست دائر کی ہے۔ لیبر پارٹی کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ نتائج کالعدم دینے کی درخواست بے بنیاد الزامات کے تحت دائر کی گئی ہے لہذا ان کی جانب سے اپنے امیدوار کا بھرپور قانونی دفاع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :