`رمضان المبارک ، سحر ،افطار، تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،خواجہ آصف

دیہی علاقوں میں آٹھ اور شہری علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، 2017-18ء تک دس ہزار سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی واپڈا اور دیگر کمپنیوں کا عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے، نئے قوانین بنائے جارہے ہیں،سیکرٹری پانی وبجلی،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کو بریفنگ`

جمعرات 4 جون 2015 20:45

`رمضان المبارک ، سحر ،افطار، تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رمضان المبارک میں سحر ،افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اس وقت دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور شہری علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے 2017-18ء تک دس ہزار سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قوانین بنائے جارہے ہیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی و پانی کا اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین سینٹر اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اس موقع پر سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطار میں صبح 2:30 بجے سے 3:45 تک اور افطار میں 7بجے سے 11بجے تک بجلی بند نہیں کی جائے گی جن علاقوں میں بجلی چوری اور ریکوری نہیں ہورہی ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی گئی تھی چین کے تعاون سے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کررہے ہیں تو اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ کوئلہ سے بجلی بنانے سے ماحول پر برا اثر پڑتا ہے اور چین میں اس حوالے سے اموات بھی ہوئی ہیں تو سیکرٹری بجلی و پانی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں نئے کوئلہ کے پلانٹس لگائے جارہے ہیں جن سے کسی بھی قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا کوئی خطرہ نہیں ہے کمیٹی کے ممبر تاج حیدر نے کہا کہ ونڈ اور سولر سے جو بجلی پیدا کی جارہی ہے اس کی کیا قیمت ہے اس پر سیکرٹری بجلی و پانی نے کہا کہ ونڈ اور سولر سے بجلی دس روپے سے زائد میں ملے گی کمیٹی کے ممبر نے نندی پور پروجیکٹ کے حوالے سے پوچھا کہ وہاں سے کتنی بجلی بن رہی ہے تو سیکرٹری نے جواب دیا کہ اس وقت نندی پور پاور پلانٹ سو میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے اس کے تین یونٹ فرنس آئل پر چل رہے ہیں اس جون تک پاور پلانٹ 425 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس نے مزید کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبوں دیامر داسو اور دیگر پروجیکٹس میں چینی حکام نے دلچسپی ظاہر کی ہے اس حوالے سے کام ہورہا ہے کمیٹی کے رکن نے پوچھا کہ لائن لاسز اور چوری مشترک چیز ہے ٹیکنالوجی کے دور میں بھی چوری ہورہی ہے واپڈا کا عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے اور اس پر سیکرٹری بجلی و پانی نے کہا کہ واپڈا اور دیگر کمپنیوں کا عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے اس حوالے سے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں لائن لاسز اور ریکوری کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پانی و بجلی سے سندھ اور بلوچستاان میں نئے لگنے والے پاور پلانٹ اور بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے بریفنگ دینے کو کہا کمیٹی میں سراج الحق عطاء الرحمن تاج حیدر، محمد ظفر اللہ خان ، ڈھاندلہ نعمان وزیر خٹک محمد علی خان سیف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

متعلقہ عنوان :