کمالیہ،سالگرہ تقریب میں پولیس اہلکاروں کیخواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات

خواجہ سراء تقریب چھوڑ کربھاگ گئے ،آر پی او فیصل آباد کا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انکوائری کا حکم

جمعرات 4 جون 2015 21:04

کمالیہ،سالگرہ تقریب میں پولیس اہلکاروں کیخواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) خواجہ سراء کی سالگرہ کی تقریب میں پولیس گردی،خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی فحش حرکات،خواجہ سراء تقریب چھوڑ کربھاگ گئے ،آر پی او فیصل آبادنے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاوید نامی شخص نے آر پی او فیصل آباد احسان طفیل کو درخواست دی کہ گزشتہ روز اسکے بھائی خواجہ سراء نرگس گھوپ کی سالگرہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منائی جارہی تھی کہ رات ساڑھے نو بجے ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے فاروق ،ایس آئی محمد اشرف اور ڈرائیور محمد ظفر پولیس موبائل میں وہاں آگئے اور ایس آئی اشرف اور ڈرائیور ظفر میرج ہال میں آگئے اور خواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات شروع کردیں اور تقریب جاری رکھنے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا جس سے متعدد خواجہ سراء تقریب چھوڑ کر چلے اور سالگرہ کا فنکشن ند نظمی کا شکار ہوگیا اور مہمانوں کے لیے بنایا گیا تمام کھانا ضائع ہوگیا جس سے ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ۔

متاثرہ شخص کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد احسان طفیل نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ شہزاد اکبر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے `

متعلقہ عنوان :