بھارت ٗمنی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک ٗ متعدد زخمی

جمعرات 4 جون 2015 21:56

بھارت ٗمنی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بھارتی ریاست منی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فوجی قافلہ قریبی شہر سے ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کی جانب روانہ تھا کہ اس دوران باغیوں نے میانمار سرحد کے قریبی علاقے چنڈال سے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے فوجی قافلے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹرکوں میں آگ لگئی اور فوجی اہلکاربری طرح جھلس گئے۔واضح رہے کہ رواں سال ہی ناگالینڈ میں باغیوں نے 2 فوجی ٹرکوں پر حملہ کیا تھا جس میں 8 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :