ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی ہڑتال

جمعرات 4 جون 2015 22:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت اور ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل بند رہے جب کہ سڑکوں سے ٹریفک مکمل غائب رہی ،سی،این،جی اسٹیشن پیٹروال پمپس بھی بند رہے ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر ضلع ٹنڈوالہ یار کے مین کاروباری مرکز جن میں شاہی بازار ،سبزی مارکیٹ،بند بازار،ریشم گلی،نصرپور روڈ،میرواہ روڈ،بکیراروڈ،چمبڑ روڈ،ٹنڈوآدم روڈ،حیدرآباد میرپورخاص روڈ، اسٹیشن ایریا،پیٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن سمیت کاروبار مکمل بند رہا جبکہ سڑکیں مکمل ویران نظر آرہی تھی ،جب کہ نہ معلوم مسلح افراد کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف کی لہر چھا گئی جبکہ پولیس کی جانب سے کسی بھی نہ خوشگوار واقع کو نمنٹنے کے لیئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :