بھائی کے قتل کے ملزمان خود کو بچانے کیلئے میری بیٹی کو استعمال کر رہے ہیں، ممتاز ربانی
ملزمان سے میری بھتیجی کی جان کو خطرہ ہے ،ھتیجی کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات دوسروں کے کہنے پر لگائے گئے ہیں
جمعرات 4 جون 2015 23:03
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) ) ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں مقرر سرکاری وکیل میاں ممتاز ربانی نے کہا ہے کہ میرا بھائی ریٹائرڈ جج میاں اعجاز ربانی کے قتل میں ملوچ ملزمان اپنے آپ کو بچانے کے لیے معصوم بھتیجی کوم لاعجاز کو استعمال کر رہے ہیں اور ملزمان سے میری بھتیجی کی جان کو خطرہ ہے سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا بھائی میاں اعجاز ربانی کے قتل میں ملوث اعجاز اختر اور ان کی بہن شبانہ اور سالہ صفدر ملک سمیت شازیہ اور دیگر ملوث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملزمان سزا سے بچنے کے لیےکومل اعجاز کو استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاہک پولیس اور عدالت کے سامنے بھتیجی کومل کو اس کے بڑے ماموں محمود کی کسٹڈی میں دیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھتیجی کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات دوسروں کے کہنے پر لگائے گئے ہیں۔ کومل اعجاز کو میرے لیے عزت ہے تاہم ملزمان سزا سے بچنے کے لیے بلاجواز میرے اوپر الزام لگوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ قتل ہونے سے ایک دن قبل میں اپنے بھائی سے ملنے گیا تھا تو اپنی بیوی اور دیگر سے جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ قتل کیا جائے گا اسی باتیں انہوں نے برادری کے افراد طارق زمان، مختیار احمد، محمد سرفراز کے روبرو کیں تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں میاں ممتاز ربانی نے بتایا کہ ملزمان نے بھائی کا گلہ دباکر قتل کیا ہے جو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان مقدمے سے ہاٹھ اٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے تاہم وہ کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھائی کی پراپرٹی عدالت ورثاء میں تقسیم کرے گی میرے اوپر پراپرٹی کا قبضہ کرنے کے الزامات جھوٹے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.