لاہور‘ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو قتل کی دھمکیاں موصول‘محمد عمران نے پولیس سے رجوع کر لیا

جمعہ 5 جون 2015 13:12

لاہور‘ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو قتل کی دھمکیاں موصول‘محمد عمران نے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے منشیات فروشوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر قانونی چارہ گوئی کے لئے لاہور کے تھانہ لیاقت آباد میں درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے عتیق الرحٰمن، راشد اور اکبر وغیرہ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔ قومی کپتان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کو منشیات فروشی سے روکا جس پروہ انکی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔محمد عمران کا کہنا ہے کہ میرے دورہ آسٹریلیا کے دوران ملزمان نے میرے گھر والوں کو بھی دھمکیاں دیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :