نیوزی لینڈ کا چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیسٹ میچ قربان کرنے پر غور

جمعہ 5 جون 2015 14:55

نیوزی لینڈ کا چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیسٹ میچ قربان کرنے پر غور

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) کرکٹ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سال فروری میں ہوم سیریز کا ایک ٹیسٹ ختم کرنے پر غور کیا ہے تاکہ اس کی جگہ تین میچوں پر مشتمل چیپل ،ہیڈلی ون ڈے سیریز یقینی بنائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیاگیا ہے اور دوٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔