بالی ووڈ ہالی ووڈ سے کم نہیں، ہر عمر کے اداکار فلموں میں اداکاری کرسکتے ہیں، امیتابھ بچن

ہفتہ 6 جون 2015 11:22

بالی ووڈ ہالی ووڈ سے کم نہیں، ہر عمر کے اداکار فلموں میں اداکاری کرسکتے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ بھی ہالی ووڈ سے کم نہیں یہاں بھی ہر عمر کے اداکار فلموں میں اداکاری کرسکتے ہیں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ہالی ووڈ میں بننے والی فلمز سینماء کی کامیاب فلمیں ثابت ہوتی ہیں لیکن بولی ووڈبھی ان سے پیچھے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار، دیو آنند، اشوک کمار نے انڈین سینماء کی فلموں میں اہم اور بہترین کردار ادا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار کی محنت دیکھنی چاہئے نہ کہ اس کی عمر، اگر کسی فلم کی کہانی ایسی ہے جس میں کسی بڑے اداکار کا ہونا ضروری ہے تو اسے اس فلم میں شامل کرنا چاہئے۔