بھارت دوسرا گھر ہے،کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جاوید شیخ

ہفتہ 6 جون 2015 12:19

بھارت دوسرا گھر ہے،کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جاوید ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستانی فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت میرا دوسرا گھر ہے،فلم ’نمستے لندن‘، ’اوم شانتی اوم‘سمیت تقریبا 20 بھارتی فلموں میں کام کرنیوالے جاوید شیخ نے ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ’میری جان ہے تو‘کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میڈ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس میں فلمیں بنانے کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

فلم شعلے کی پاکستان میں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کے بے تحاشا مداح موجود ہیں جو شاہ رخ خان اور ریتک روشن کی فلمیں اپنے سینما ء گھروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میرا دوسرا گھر ہے ،یہاں مجھے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :