مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی سالگرہ پر فلمسٹار میرا نے پھڈا ڈال دیا

ہفتہ 6 جون 2015 13:26

مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی سالگرہ پر فلمسٹار میرا نے پھڈا ڈال دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی سالگرہ پر فلمسٹار میرا نے پھڈا ڈال دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی ٹی وی چینل کے صحافی محمد قربان نے اپنی سالگرہ میں شوبز سے وابستہ فنکاروں کو دعوت دی ۔ سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ میرا ، زارا اکبر ، حمیرا ارشد ، دردانہ رحمان ، ماہم رحمان ، ڈولی ، ماہی ، نیلو ، آفرین خان سمیت دیگر اداکاروں اور ماڈلز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں کیک کاٹنے کی رسم پر میرا نے پھڈا ڈالتے ہوئے کہا کہ کیک صرف میں کاٹوں گی اور میرے ساتھ کوئی دوسرا فنکار شامل نہیں ہو گا جس پر تقریب میں موجود صحافیوں نے اداکارہ میرا کو اس بات پر رضا مند کر لیا کہ وہ حمیر ا ارشد کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں جس کے بعد محمد قربان ، میرا اور حمیرا ارشد نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر صحافی بھی موجود تھے جن میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، شہباز میاں ، مسعود اعوان ،جاوید فاروقی ، شکیل زاہد ، رانا شہزاد ، ماجد ملی ، خضر حیات ، طارق محمود ، راشد سپرا ،رضا اعوان ، نعیم حنیف ، ریاض منیر ، حامد موسیٰ ، قاسم وارثی سمیت دیگر شامل تھے ۔

جبکہ تقریب میں ایل جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :