انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، سعید اجمل کو کیریئر میں پہلی بار 50رنز کی پٹائی برداشت کرنے پڑی

ہفتہ 6 جون 2015 14:29

انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، سعید اجمل کو کیریئر میں پہلی بار 50رنز کی پٹائی ..

ناتھمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں پہلی بار باؤلنگ سپیل میں 50رنز سے زیادہ کی پٹائی برداشت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سعید اجمل کی ٹیم وورسٹر شائر اور پاکستان کی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم ناتھمپٹن شائر آمنے سامنے آئی اور وورسٹر شائر نے معین کی 90رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 211رنز بنا ڈالے۔

ہدف کے تعاقب میں ناتھمپٹن شائر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم یہ ہدف ان کے لیے بہت زیادہ شامل ہوا اور وورسٹر شائر نے میچ 14رنز سے جیت لیا۔ میچ میں وورسٹر شائر کے پاکستانی سپنر سعید اجمل نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں پہلی مرتبہ 50رنز سے زیادہ کی مار کھائی،انہوں نے اپنے 4اوورز میں 53رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :