شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے الگ وزارت قائم ہونی چاہیے ، ماریہ واسطی

ہفتہ 6 جون 2015 14:32

شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے الگ وزارت قائم ہونی چاہیے ، ماریہ واسطی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے حکومت کوالگ وزارت قائم کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ثقافت اور شوبز کیلئے الگ وزارت قائم ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ثقافت کے نام پر جو وزارت بنائی جاتی ہے وہ کسی اور ثقافت کے تحفظ میں محفوظ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر شوبز انڈسٹری کے لئے الگ وزارت قائم کی جائے تو اس سے نہ صرف شوبز انڈسٹری مضبوط ہوگی بلکہ فنکاروں کے مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :