پیرمحل، نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے لیپ ٹاپ ،سامان چوری کرکے لے گئے

ہفتہ 6 جون 2015 16:00

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء)نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی محسن رضا ولد ڈاکٹر غلام دستگیر نے اپنی گاڑی نمبرLEJ-07-7459جو کہ گھر کے باہر کھڑی کی گاڑی میں لیپ ٹاپ مالیت 54ہزار ، پرس جس میں نقدی 6ہزار ، ATMکارڈ ، قومی شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ،کریڈٹ کارڈ ، دستاویز ٹیلی کام آفس موبائل چارجز ، یوایس بی ، وائی فائی موجودتھا نامعلوم چورں نے کارکے ٹریکر کی تاریں کاٹ کر بذریعہ پیچ کس گاڑی کا دروازہ کھول کر کارچوری کرکے لے جانے کی کوشش کی مگر کارلے جانے میں ناکام رہے کار میں موجود اشیاء نقدی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے چوکی پولیس نے اطلاع پاکر نامعلوم چوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔