انگلش ٹی ٹوئنٹی، عمر اکمل کی دھواں دھار بلے بازی
ہفتہ 6 جون 2015 16:43
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عمر اکمل نے لیسٹر شائر کی جانب سے دھواں دھا ر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا ر کروایا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں لیسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 148رنز بنا ڈالے۔
ہدف کے تعاقب میں لیسٹر شائر کی ٹیم 53رنز پر 4وکٹیں کھو کرشدید مشکلا ت کا شکار تھی اور اس موقع پر 25سالہ نوجوان پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے محض 49گیندوں پر 4چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 76رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کر وایا۔ یاد رہے کہ عمر اکمل لیسٹر شائر کے ساتھ معاہدے کے تحت 4ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.