وفاقی وزیرخزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کرنے پر آگ بگولہ ، باہرنکالنے کاحکم دیدیا

صحافیوں کی بائیکاٹ کی دھمکی پر وزارت خزانہ کے افسران نے معافی مانگ ، دوبارہ پریس کانفرنس میں شریک ہونے کی درخواست

ہفتہ 6 جون 2015 17:51

وفاقی وزیرخزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کرنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں غریبوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے سوال کرنے پر آگ بگولہ ہوگئے، صحافی کوپریس کانفرنس سے باہرنکالنے کاحکم دیدیا، ’’یہ کون ہے اس کوباہرنکالو‘‘۔ہفتے کوپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران بدمزگی اور وفاقی وزیر کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایک صحافی نے جب سوال کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آپ نے غریبوں کیلئے کیارکھاہے، جس پروہ نہ صرف آگ بگولہ ہوگئے بلکہ صحافی سے لڑپڑے اورصحافی کوپریس کانفرنس سے باہرنکالنے کاحکم دیتے ہوئے کہایہ کون ہے اس کوباہرنکالو ، صحافیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تو وزارت خزانہ کے افسران نے صحافیوں سے معافی مانگ کر دوبارہ پریس کانفرنس میں شریک ہونے پر راضی کیا۔

متعلقہ عنوان :