طالبان نے بدخشان کے علاقے سیمگان پر قبضہ کرلیا، افغان حکام کی تصدیق

لڑائی میں12 افغان فوجی مارے گئے، افغان میڈیا

ہفتہ 6 جون 2015 18:14

طالبان نے بدخشان کے علاقے سیمگان پر قبضہ کرلیا، افغان حکام کی تصدیق

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) افغان حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے شمال مشرقی صوبے بدخشان میں ضلع سیمگان پر قبضہ کرلیا ہے۔ بدخشان کے گورنر شاہ ولی ادیب نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے ایک ہفتہ سے اس ضلع پر حملے تیز کئے تھے اور بالآخر جمعہ کی رات کو انہوں نے ضلع پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ انہو نے کہا کہ طالبان اور سرکاری فوج کے درمیان ضلع کے باہر لڑائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرکزی حکومت سے ہوائی امداد کی اپیل کی ہے۔ افغان فورسز کو اب بھی امریکہ اور نیٹو افواج کی ہوائی امداد حاصل ہے لیکن غیر ملکی افواج اب زمینی جنگ میں افغان فوج کے ساتھ نہیں ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق لڑائی میں 12 افغان فوجی مارے گئے ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے بھی ضلع سیمگان پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ طالبان نے بہت سے افغان فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :